مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سفیروں اور نمائندوں ملاقات کی۔ یہ ملاقات 75 منٹ سے زیادہ جاری رہی جس میں لبنان اور خطے کی سیاسی و میدانی صورتحال اور تازہ ترین تبدیلیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نبیہ بری نے اس موقع پر نمائندوں کے مؤقف کو سنا اور قرارداد نمبر 1701 کے مراحل، اس کی اہمیت، کارکردگی، جنگ بندی کے معاہدے اور اس کے نفاذ کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ایمرجنسی فورسز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قرارداد نمبر 2790 میں موجود تضادات کی طرف بھی اشارہ کیا۔
نبیہ بری نے زور دیا کہ جنوبی لبنان میں استحکام کے لیے اسرائیل کو قرارداد 1701 پر عمل کرنا ہوگا اور جارحیت روک کر بین الاقوامی سرحدوں کے پیچھے ہٹنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے سائے میں مذاکرات غیر قانونی اور ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ اور جارحیت کا تسلسل اس جنگ کو دوبارہ بھڑکا دے گا۔
آپ کا تبصرہ